20 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ نیا سال تیرہ سو اکانوے ہجری شمسی انصاف، خدمت، پاکیزگی، محبت اور ملکی ترقی کے لیے حکومت کے عہد اور فریضہ کا سال ہو گا۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کی عظیم قوم، انسانی معاشرے، ایرانیوں اور شہداء کے اہل خانہ کو عید نوروز کی مبارک باد پیش کی۔صدر مملکت نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ گزشتہ سال ایرانی قوم اور انسانی معاشرے کے لیے کامیابیوں اور کامرانیوں سے معمور اور نشیب و فراز سے بھرپور سال ہونے کے ساتھ ساتھ بعض مواقع پر تلخیوں سے بھی پر تھا، مزید کہا کہ مختلف اقتصادی سائنسی صنعتی، ٹیکنالوجی اور سیاسی میدانوں میں ملت ایران کی حرکت میں تیزی آئی اور خدا کے فضل و کرم سے نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو اکانوے میں مزید تیزی آئے گي۔....... /169