ابنا: رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے مشہد مقدس ميں نوروز کي مناسبت سے اپنے خطاب ميں فرمايا ہے کہ ہمارے پاس ايٹمي اسلحے نہيں ہيں اور نہ ہي ہم ايٹمي اسلحے بنانا چاہتے ہيں ، ليکن اگر ہم پر حملہ کيا گيا تو چاہے امريکہ حملہ کرے يا اسرائيل،جس سطح کا حملہ ہوگا اسي سطح کا ہم جواب ديں گے - آپ نے فرمايا کہ ايراني قوم دشمنوں کے مقابلے ميں پوري قوت سے ڈٹي ہوئي ہے اور پيشرفت کررہي ہے - آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ امريکا کمزور پوزيشن ميں ہے ، فرمايا کہ ايراني قوم سے امريکا کي دشمني کا تعلق ايٹمي مسئلے يا انساني حقوق سے نہيں ہے بلکہ ملت ايران سے عالمي سامراج کي دشمني کا تعلق علاقے کے تيل اور گيس کے مسئلے اور سامراجي تسلط پسندي اور کثرت طلبي سے ہے -
رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اگرچہ ايراني قوم کے دشمنوں نے ايران کے نظام اور قوم کے سقوط پر شرط بندي کررکھي ہے اور مفلوج کردينے والي پابندياں مد نظر رکھي ہيں، ليکن ايران کے نوجوانوں نے اعلي درجے کي خود اعتمادي کے ساتھ فوجي، صنعتي اور ايٹمي ميدانوں سميت مختلف شعبوں ميں نماياں پيشرفت کي ہے - آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ ہمارے دشمنوں نے ، دھمکيوں کے ذريعے اور پوري دنيا ميں اپنے زرخريدوں سے کام ليکے ايران کے خلاف پابندياں نافذ کرنے اور اسلامي جمہوري نظام کو زک پہنچانے کي کوشش کي ليکن ناکام رہے -
آپ نے فرمايا کہ ہمارے دشمن دباؤ، سائنسدانوں کے قتل اور پابنديوں کے ذريعے، دو مارچ دو ہزار بارہ کو ايران کے نويں پارليماني انتخابات کے دن کو اسلامي جمہوري نظام کي ناکامي کا دن ظاہر کرنا چاہتے تھے، ليکن انتخابات ميں عوام کي بھر پور شرکت سے يہ دن ايران کے اسلامي جمہوري نظام کي کي سربلندي کے دن ميں تبديل ہوگيا - .......
/169