19 مارچ 2012 - 20:30

سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں اور پوليس کے درميان ايک بار پھر جھڑپيں ہوئي ہيں-

ابنا: يہ جھڑپيں اس وقت شروع ہوئيں جب وال اسٹريٹ مخالفين کي ايک بڑي تعداد نے مشہور زمانہ زکوٹي پارک ميں مظاہرہ کيا اور پوليس نے انہيں گرفتار کرنے کي کوشش کي-

مظاہرين سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے- کہا جارہا ہے کہ پوليس نے تشدد سے کام ليتے ہوئے متعدد مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے- ادھرامريکي رياست ميسوري کي پوليس نے بھي  وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں پر حملہ کرکے دسيوں افراد کو گرفتار کرليا ہے-

وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکن  جس وقت شہر سينٹ لوئيس کے  ايک پارک ميں اپنے خيمے نصب کرنے کي کوشش کررہے تھے اسي وقت پوليس نے ان پرحملہ کرديا اور انہيں بري طرح زد و کو ب کرنے کے بعد دسيوں افراد کو گرفتار کرليا - اس واقعے کے بعد مظاہرين نے امريکن بينک کي عمارت کي طرف مارچ کيا اور ملک ميں رہائش و مکان کے بحران کے خلاف احتجاج کيا-.......

/169