19 مارچ 2012 - 20:30

عراق کے مفرور نائب صدر طارق الہاشمی نے سعودی عرب سے پناہ کی درخواست کی ہے۔

ابنا: طارق الہاشمی نے اس سے قبل ترکی سے بھی پناہ حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن ان کی یہ کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئيں اور اردن کی حکومت نے بھی ابھی تک ان کی پناہ کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے اس بات کی اطلاع ملتے ہی کہ عراقی حکام طارق الہاشمی کے بارے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں، ان کے استقبال کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ طارق الہاشمی پر الزام ہے کہ وہ عراق میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور وہ اپنے خلاف کارروائی کے خوف سے عراق کے علاقے کردستان بھاگ گئے۔ عراق کی وزارت داخلہ نے کردستان کے علاقے کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کے لیے طارق الہاشمی کو عراقی عدلیہ کے حوالے کرے۔ .......

/169