16 مارچ 2012 - 20:30

عرب اور افریقی ممالک کے امور کے لۓ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ بحرین میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی اور اس ملک پر سعودی عرب کے قبضے کا تسلسل مکمل طور پر ایک غلط حکمت عملی ہے۔

ابنا: حسین امیر عبداللھیان نے کل ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ بحرین پر سعودی عرب کے قبضے کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بحرین میں فوجی موجودگی پر مبنی سعودی عرب کا جلدبازی کا فیصلہ اس ملک سے ہر طرح کے سیاسی اور سفارتی اقدام کا موقع سلب کرنے پر منتج ہوا ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے مزید کہا کہ بحرین میں فوجی راہ حل کے انتخاب کے منفی نتائج برآمد ہوۓ ہیں اور اس اقدام کی وجہ سے بحرین کی صورتحال مزید خراب ہوئي ہے اور خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ گئي ہے۔....... /169