ابنا: عالمی مارچ ٹو بیت المقدس کے ایک سو پچاس ایشیائی اراکین کی موجودگی میں کل قم القدسہ میں ایک سیمینار کا انعقاد عمل میں لايا گيا جس میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کے خوبصورت مناظر نظر آۓ۔ عالمی مارچ ٹو بیت المقدس کے اراکین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین اور اپنے اپنے ملک کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انھوں نے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگاۓ۔
اس سیمینار میں عالمی مارچ ٹو بیت المقدس کے اراکین نے اپنی سرزمین سے بے دخل کۓ جانے والے فلسطینیوں کی وطن واپسی ، مسجد الاقصی کے دفاع اور بیت المقدس اور غزہ پٹی کے محاصرے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ عالمی مارچ ٹو بیت المقدس کاروان میں اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان ، ہندوستان ، انڈونیشیاء ، ملائیشیا ، جمہوریہ آذربائیجان ، تاجیکستان ، افغانستان ، عراق ، بحرین ، سعودی عرب اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ یہ کاروان کل قم پہنچا جہاں اس شہر کے لوگوں نےاس کا پرتپاک استقبال کیا۔....... /169