14 مارچ 2012 - 20:30

آج اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اور کئي فلاحی اداروں کے بانی شہید ڈا کٹر محمد علی نقوی کی سترہویں برسی مدرسہ امام خمینی میں منائي گئي۔

ابنا: پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام محمد فخرالدین نے شہید اور شہادت کی عظمت بیان کی۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات کو سراہا۔ علامہ غلام محمد فخرالدین نے شہید کی زندگي کو نوجوان نسل کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی راہ و روش کو جاری رکھنا نوجوانوں کی رہنمائي کے لئے ضروری ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی اور قائد ملت جعفریہ شہید علامہ عارف حسینی سے شہید ڈاکٹر نقوی کی عقیدت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید نقوی نے ان ہستیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی تعلیمات اور اقدا کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی۔ سیمینار سے پاکستان کے تمام صوبوں کے نمائندہ طلباء نے خطاب کیا ۔یاد رہے ڈاکٹر محمد علی نقوی کو سات مارچ انیس سو پچانوے کو لاھور میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110