ابنا: بریگيڈیر محمد حسین داد رس نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ خطے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ ان ممالک میں علاقائی سلامتی کے بہانے داخل ہونے والے فوجیوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ وہ یہاں ناجائز مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بریگيڈیر محمد حسین داد رس نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ خطے میں بدامنی پیدا ہونے کے نتیجے میں ممالک کی دولت بڑی آسانی کے ساتھ لوٹ لی جاۓ گی کہا کہ تسلط کے نظام کی سازشیں خطے کی بعض مسلمان اقوام کی غفلت اور دھوکہ کھانے کا باعث بنی ہیں۔ بریگيڈیر محمد حسین داد رس نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے متعلق صیہونی حکومت کی دھمکیوں کو احمقانہ اقدام قرار دیتے ہوۓ کہا کہ یہ حکومت اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے پر قادر نہیں ہے کیونکہ وہ اس کے خطرناک نتائج سے آگاہ ہے۔....... /169
12 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302475
اسلامی جمہوریہ ایران کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف بریگيڈیر محمد حسین داد رس نے کہا ہےکہ خطے سے باہر کی فوجیں اس خطے کے ممالک کی لوٹ مار کے مقصد سے علاقے میں بدامنی پیدا کرنے کے درپے ہیں۔