ابنا: اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں واقع صوبۂ دیالہ میں دہشت گردانہ حملوں میں پانچ افراد مارے گئے۔ان حملوں میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔بغداد کے شمالی علاقے طارمیہ میں واقع ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں وہاں تعینات چار محافظ مارے گئے اور دو زخمی ہوگئے۔ادھر بعقوبہ کے مغرب میں واقع علاقے کاطون میں بم کا ایک دھماکہ ہوا جس میں چار عام شہری زخمی ہوگئے جبکہ بغداد کے شمالی علاقے سعدیہ میں عراقی فوج پر بھی ایک بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں چار عراقی فوجی زخمی ہوگئے۔واضح ر ہے کہ عراق میں رواں سال میں بد امنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عراق کو سیاسی بحران کا سامنا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ علاقے کے بعض عرب ممالک اور امریکہ کی ایما پر عراق میں دہشت گردانہ واقعات رونما ہور ہے ہیں۔......./169
11 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302191
عراق میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں کم از کم نو افراد مارے گئے ہیں۔