8 مارچ 2012 - 20:30

شام میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے کوفی عنان نے کہا ہے کہ شام کا بحران فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کوفی عنان نے جو ہفتہ کے روز شام کا دورہ کرنے والے ہیں، قاہرہ میں کہا کہ میں شام میں جھڑپوں اور تشدد کے خاتمے کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لاؤں گا البتہ بحران کی حتمی راہ حل اس کا سیاسی حل ہے۔دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ گنادی گاتیلوف نے شام میں ہر قسم کی غیرملکی مداخلت پر مبنی ماسکو کے موقف پر زور دیتے ہوئے دمشق کے خلاف طاقت کے استعمال کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس ہر اس قرارداد کی مخالفت کرے گا جس میں شام کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے امکان کی بات کی گئي ہو۔ادھر یہ بھی اطلاعات موصول ہوئي ہیں کہ امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی شام میں سرگرم دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے۔العالم ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بلیک واٹر نے شام میں سرگرم آٹھ سو دہشت گردوں کو اردن میں تربیت دی اور انہیں درعا شہر سے شام کے جنوبی علاقے میں داخل کیا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور اردن کی سرحد پر گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شامی فوج نے ان دہشت گردوں کے بعض خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا لیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ لیبیا میں بعض کیمپوں میں دہشت گردوں کو تربیت دی جا رہی ہے اور پھر انہیں وہاں سے شام بھیجا جا رہا ہے۔ .......

/169