ابنا: ڈاکٹر فریدون عباسی نے گزشتہ رات قم میں ایران کے علمی و سائنسی جہاد کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ آج ایٹمی ایندھن کی تیاری کے میدان میں ایٹمی فیول سائیکل کے تمام مراحل ملک کے اندر اور ایرانی سائنس دانوں کے توسط سے انجام پا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے شہید ایٹمی سائنس دانوں کے اہل خانہ نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کے نمائندے کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ناوابستہ تحریک کی جانب سے ان کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کو سراہا گيا ہے۔
یہ خط آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے گزشتہ رات باضابطہ طور پر آئی اے ای اے میں ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کے نمائندے کی حیثیت سے مصر کے سفیر کے حوالے کیا۔
.......
/169