ابنا: صیدا شہر میں حوزہ علیمہ امام صادق علیہ السلام کے سربراہ شیخ عفیف نابلسی نے ایران کےخلاف صہیونی ریاست کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف کوئي غیر ذمہ دارانہ اقدام کیا تو علاقے میں مزاحمت کے حامل ملکوں اور ایرانی عوام کے ہاتھوں صہیونی ریاست نابود ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے خاتمے کے بعد علاقے میں امریکہ کی موجودگي بھی ختم ہوجائے گي۔ ادھر لبنان میں مجلس اعلائے شیعیان لبنان کے نائب سربراہ شیخ عبدالامیر قبلان نے ایران میں کامیاب نویں عام انتخابات پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران اسلام کا دفاع کرنے میں سب سے آگے آگے ہے۔.......
/169