ابنا: بحرین کے انقلابی رہنما یوسف ربیع نے ڈکٹیٹر حمد بن عیسی کے اس بیان کو مسترد کرتےہوئے کہ بحرین میں مٹھی بھر افراد ہی اصلاحات کے خواہاں ہیں کہا کہ بحرینی قوم اپنے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی اپیل پرلبیک کہتے ہوئے کل جمعے کو ملک گير مظاہرے کرےگی۔
انہوں نے کہا یہ مظاہرے آل خلیفہ کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ملت بحرین ملک میں اصلاحات کی خواہاں ہے اور چاہتی ہےکہ بحرین ایک جمہوری ملک بن جائے۔ یاد رہے گذشتہ روز انسانی حقوق کی پینتالیس تنظیموں نے ایک بیان جاری کرکے بزرگ انقلابی رہنما شیخ عبدالہادی خواجہ کی رہائي کا مطالبہ کیا تھا....... /169