ابنا: شمالي ڈکوٹا ميں اپنے حاميوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رون پال نے کہا کہ وہ برسراقتدار آنے کے بعد فوجي بجٹ اور خاص طور سے بيرون ملک فوجي اخراجات ميں زبردست کمي کريں گے -
انہوں کہا کہ وہ بيرون ملک کے بجائےقومي بحٹ کا بڑا حصہ ملک کے اندر ہي خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں-
امريکي صدارتي اميدوار نے مزيد کہا کہ گزشتہ دس برس کے دوران ہم مشرق وسطي ميں جنگ کرتے رہے ہيں جس کے دوران آٹھ ہزار پانچ سو امريکي فوجي مارے گئے جبکہ چواليس ہزار کے قريب شديد زخمي ہوکر يا دوسرے بيماريوں ميں مبتلا ہوکر وطن واپس پہنچے ہيں-
رون پال نے کہا کہ اقتصادي لحاظ سے بھي ہمارے قومي خزانے کو چار ٹريلين ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے- امريکہ کے ريپبليکن صدراتي اميدوار نے اسي کے ساتھ ڈيفنس اتھارٹي ايکٹ کي شديد الفاظ ميں مذمت کي-
واضح رہے کہ امريکي صدر بارک اوباما نے نئے سال کے آغاز پر نيشنل ڈيفنس اتھارٹي ايکٹ پر دستخط کئے ہيں جس کے تحت کسي بھي امريکي شہري کو بغير وجہ بتائے گرفتار اور بغير مقدمہ چلائے قيد کيا جاسکے گا........
/169