ابنا: الحوثی تحریک میں بیرونی تعلقات کےشعبے کے سربراہ ممحد البخیتی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ یمن میں اپنی فوجی موجودگي اور حکومت کو اپنے زیر اثر لانے کےلئے القاعدہ دہشتگرد گروہ کابہانہ بنارہا ہے۔
الحوثی کے اس سینئر رہنما نے یمن میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات کے تعلق سے امریکہ کے رد عمل کو سیاسی چال قراردیا اور کہا کہ امریکہ نے یمن کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے اور القاعدہ سے مقابلے کے بہانے بے گناہ اور نہتے لوگوں کو مار رہا ہے۔
یمن کے فوجی ذرایع کے مطابق فوج اور القاعدہ سے موسوم افراد کے درمیاں حالیہ جھڑپوں میں ایک سو پچاسی افراد مارے گئے ہیں ہیں. .......
/169