ابنا: بحريني انقلابيوں کے ذرائع نے بتايا ہے کہ پنتاليس روز کا يہ بچہ پير کے روز اس وقت شہيد ہوگيا ہے جب سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني فوجيوں نے دارالحکومت منامہ کے ايک رہائشي علاقے ميں حکومت کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر زہريلي آنسو گيس کے گولے داغے-
عيني شاہدين کے مطابق بحريني سيکورٹي فورس نے حکومت کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر آنسو گيس کا بے تحاشہ استعمال کيا اور انہيں منتشر کرنے کے لئے دھماکہ کرنے والے ہينڈ گرينڈ کا آزادانہ استعمال کيا-
سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں کي جانب سے رہائشي علاقوں ميں مظاہرين کے خلاف اشک آور گيس کے بے تحاشہ استعمال کي وجہ سے اب درجنوں افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوچکے ہيں جن ميں زيادہ تر تعداد کم سن بچوں اور سن رسيد افراد کي ہے-
ايمنسٹي انٹرنيشنل نے حکومت بحرين کو پرامن مظاہرين کے خلاف آنسو گيس کے ناجائز استعمال کي بابت خـبردار کيا ہے-
ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بحرين ميں آنسوگيس کے استعمال کے نتيجے ميں ہونے والي ہلاکتوں کي عالمي تحقيقات کرائے جانے کا بھي مطالبہ کيا ہے- بحرين ميں چودہ فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور لوگ ملک سے آمريت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-
سعودي عرب نے مارچ دوہزار گيارہ ميں اپني فوجيں بحرين ميں داخل کي تھيں تاکہ بحرين قائم آل خليفہ خاندان کي آمريت کا تحفظ کيا جاسکے-.......
/169