ابنا: امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ ایران کے ساتھ فوری طور پر گيس پائپ لائن پر کام بند کردے۔
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے انرجی مسائل کے بارے میں کہا کہ واشنگٹن اور اسلام آباد پاکستان کے انرجی نظام میں تبدیلی لانے کے لئے تین برسوں سے مذاکرات کررہے ہیں اور اس صورت میں اسلام آباد کو ایران کی گيس کی کوئي ضرورت نہیں ہوگی۔
امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے عالم میں آرہا ہےکہ پاکستان نے کہا ہے اسے ایران سے روزآنہ تیس ملین مکعب میٹر گيس کی ضرورت ہے۔ ایران اور پاکستان نے دوہزار دس میں اسلام آباد میں گيس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کئے تھے۔........ /169