ابنا: نئي دہلي سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کي صدر محترمہ پرتبھا پاٹل نے ہندوستان اور چين کے نوجوانوں کے نمائندوں سے ملاقات ميں کہا ہے کہ ايشيا کے يہ دونوں ممالک اس خواب کو پورا کرسکتے ہيں - انہوں نے کہا کہ اکيسويں صدي کو ہندوستان اور چين کي صدي بنانے کے لئے ضرورت اس بات کي ہے کہ دونوں ممالک کے عوام ايک دوسرے کو اچھي طرح سمجھيں اور نوجوان نسل اس کام ميں اہم کردار ادا کرسکتي ہے –
ہندوستان کي صدر نے دونوں ملکوں کے نوجوانوں کے لئے ايک دوسرے کے ملکوں کے مختلف علاقوں کے سفر کو ضروري قرار ديا اور کہا کہ ايک دوسرے کي ثقافت اور اقدار کو سمجھنا، نظريات اور تجربات کا تبادلہ اور اس بات کا تعين ضروري ہے کہ ايشيا کے دونوں اہم ممالک کن ميدانوں ميں ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہيں- چين کے نوجوانوں کے نمائندوں کا وفد ہندوستان اور چين کے درميان ثقافتي تبادلے کے پروگرام کے تحت ہندوستان کا دورہ کررہا ہے -
.......
/169