ابنا: علی اکبرولایتی نے اسلامی بیداری پر پارلیمنٹ کےعام انتخابات میں عوام کی بھرپورشرکت کےاثرات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ایران کی سرحدوں کےباہر بھی دیکھاجاسکتاہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کوبتیس سال کاعرصہ گذرنےکےباوجود بھی اسلامی جمہوریہ ایران ، اسلامی ماڈل کےتحت قدم اٹھانےمیں کامیاب رہاہے اورانقلابی اقدار کےپابنداصول پسندوں نےانتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی ۔عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کےمشیر نےکہاکہ انتخابات میں عوام کی شرکت جتنی زيادہ ہوگي ، اسلامی بیداری اور اسلام کے حامیوں کےحوصلےاتنا ہی زیادہ بلند ہوں گے۔.......
/169