17 فروری 2012 - 20:30

امريکا نے کہا ہے کہ يمن کا ڈکٹيٹر اس وقت تک واپس يمن نہيں جائے گا جب تک اس ملک ميں صدارتي انتخابات نہيں ہوجاتے -

ابنا: ايک امريکي عہديدار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کي شرط پر بتايا کہ عبداللہ صالح اس بات پر راضي ہوگيا ہے کہ وہ آئندہ اکيس فروري کو ہونےوالے يمن کے صدارتي انتخابات سے قبل امريکا سے يمن  نہيں لوٹےگا .

يمني ڈکٹيٹر عبداللہ صالح جو يمني پارليمنٹ ميں اپنے سلسلے ميں عدالتي استثناء کا قانون پاس ہونے کے بعد جنوري کے وسط ميں يمن سے فرار کرگيا تھا اس وقت نيويارک کے ايک ہوٹل ميں مقيم ہے –عبداللہ صالح نے سات فروري کو اعلان کيا تھا کہ وہ يمن ميں صدارتي انتحابات سے پہلے صنعا واپس لوٹے گا -

ياد رہے کہ گذشتہ برس جون ميں يمن کے صدارتي محل پر ہونے والے حملے ميں زخمي ہونے کے بعد عبداللہ صالح پہلے سعودي عرب اور پھر بعد ميں امريکا چلا گيا ہے –دوسري طرف يمني عوام کا کہنا ہے کہ وہ عبداللہ صالح پر مقدمہ چلائے جانے کا اپنا مطالبہ جاري رکھيں گے -.........

/169