15 فروری 2012 - 20:30

غزہ اور غرب اردن پر صہیوني ریاست کے فوجيوں کے حملوں ميں تيس سے زائد افراد زخمي ہوگئے -

ابنا: غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صيہوني فوج کے جنگي طياروں نے غزہ کے علاقے التفاح پر جمعرات کو ہوائي حملہ کيا - اس حملے ميں چھے افراد زخمي ہوگئے اور فلسطينيوں کے گھروں اور دکانوں کو کافي نقصان پہنچا ہے - 

صہیوني ریاست کے جنگي طياروں نے اسي طرح النصيرات نامي علاقے پر بھي تين ميزائيل گرائے جس سے کوئي جاني نقصان نہيں ہوا ليکن فلسطينيوں کي املاک کو نقصان پہنچا ہے - ادھر غرب اردن ميں صہیوني فوجيوں نے فلسطيني مظاہرين پر حملہ کرکے کم سے کم پچيس افراد کو زخمي کرديا ہے -

رپورٹ کے مطابق سيکڑوں فلسطيني، صہیوني ریاست کي  عوفر نامي جيل کے سامنے قيديوں کے ساتھ اظہار يک جہتي کے لئے مظاہرہ کررہے تھے کہ صہیوني ریاست کے فوجيوں نے ان پر حملہ کرديا –
اس حملے ميں  صہیوني فوجيوں نے پچيس فلسطينيوں کو زخمي کرنے کے علاوہ کئي فلسطينيوں کوگرفتارکرليا ہے -

........

/169