ابنا: یاد رہے صدرجناب احمدی نژاد نے گيارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتیسویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں عوام کےعظیم اجتماع سے خطاب میں وعدہ کیا تھا کہ ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کی کامیابی سے ملت کو عنقریب آگاہ کیا جائے گا۔
اس تقریب میں صدر جناب احمدی نژاد کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی موجود تھے اور ایٹمی ادارے کے سربراہ نے ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
یاد رہے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کیطرف سے تہران کےتحقیقاتی ری ایکٹر کے لئے بیس فیصد یورینیم فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد ایرانی ماہرین نے خود ہی بیس فیصد تک یورینیم افزودہ کیا اور اب اسے استعمال کررہے ہیں ۔
ادھر نطنز ایٹمی تنصیبات میں بھی ایرانی ایٹمی سائنس دانوں کی کامیابیوں کی رونمائي کی گئي ۔.......
/169