ابنا: ان خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ان خفیہ ٹھکانوں سے ایک گاڑی بھی برآمد ہوئي جسمیں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود تھا۔ دہشتگردوں کےپاس سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں اور فوجی یونیفارم بھی برآمد ہوئےہیں۔ شام کی فوج نے ایک گاڑی روک کر تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔
یہ افراد پولیس کو مطلوب تھے ان افراد کے پاس سے بھی ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے شام میں امریکہ اور اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔ شام کی فوج نے حماۃ اور حمص میں دہشتگردوں کے خفیہ اڈوں پر چھاپے مارکر بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا ہے اور کہا ہےکہ یہ ہتھیار اسرائیلی ساخت کے ہیں۔
........
/169