ابنا: احمد وحیدی نے تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تیس برس ہورہےہیں کہ بڑی طاقتوں نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرواکر ، اس کے بعد کویت پرحملے کرواکر اور عراق کے خلاف جنگ شروع کرکے اس علاقے کو ایک فوجی علاقہ بنادیا ہے جبکہ خلیج فارس ایک اقتصادی علاقہ ہے۔
جنرل وحیدی نے کہا کہ اس حساس علاقے میں مختلف طرح کے بحری جنگي جہاز، طیارہ بردار بیڑے اور آبدوزیں تعینات کردی گئي ہیں اور یہ علاقہ ہتھیاروں کا بڑا گودام بن چکا ہے۔
.......
/169