9 فروری 2012 - 20:30

روس کے صدر ولادي مير پيوٹن نے شام ميں جاري پرتشدد کارروائيوں کي مذمت کر تے ہوئے امريکہ اور يورپي ممالک کو متنبہ کيا ہے کہ وہ شام کيخلاف کسي بھي قسم کي جارحيت سے باز رہيں.

ابنا: ميڈيا کو جاري کئے گئے ايک بيان ميں ولادي مير پيوٹن کا کہنا تھا  ہم شام کيخلاف کسي بھي قسم کي جارحيت کي اجازت نہيں ديں گے. ولادي مير پيوٹن کا يہ بيان وزير خارجہ سرگئي لاروف کي شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کے بعد وطن واپسي پر سامنے آيا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ صرف شام کے عوام کو اپنے مستقبل کا فيصلہ کرنے کا اختيار ہے. دوسري جانب روس کے وزير خارجہ سرگئي لاروف نے شام سے واپسي پر ميڈيا سے گفتگو ميں کہا کہ شام کي صورتحال پر ہونيوالے قومي سطح کے ڈائيلاگ کے نتائج کا فيصلہ کرنا شامي عوام کا اختيار ہے نہ کے عالمی برادری کا.

سياسي ماہرين کا کہنا ہے کہ شام کي صورتحال پر روس کے صدر اور وزير خارجہ کي جانب سے آنے والا يہ اہم بيان اس بات کا اشارہ ہے کہ روس شام کے حوالے سے اپني پاليسيوں کو تبديل نہيں کرے گا. ........

/169