ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق بحرين کے ہزاروں شہريوں نے ايک نوجوان کے جلوس جنازہ ميں شرکت کي جس کو سعودي فوج کي حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي فورس نے زہريلي گيس کے گولے سے حملہ کرکے شہيد کرديا تھا -
بحريني نوجوان علي عبداللہ پير کو زہريلي گيس کے گولے کے حملے ميں گھٹن کا شکار ہونے کے سبب دم توڑ گيا -
بحريني سيکورٹي فورس نے کچھ دنوں قبل اس نوجوان کے گھر ميں داخل ہو کر زہريلي گيس کے گولوں سے حملہ کيا تھا - دارالحکومت منامہ ميں جلوس جنازہ ميں شريک لوگوں پر بھي بحريني سيکورٹي فورس نے حملہ کيا ہے جس ميں متعدد افراد کے زخمي ہونے کي خبر ہے - بحرين ميں انقلا ب کي سالگرہ کي آمد کي مناسبت سے حکومت مخالف مظاہروں ميں تيزي آگئي ہے -
گذشتہ برس چودہ فروري کو بحرين ميں حکومت کے خلاف شروع ہونےوالے مظاہروں ميں اب تک سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں- اس درميان ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بحريني حکومت کو خبردار کيا ہے کہ وہ عام شہريوں کے خلاف زہريلي گيس کے گولے استعمال کرنے سے باز رہے- ايمنسٹي انٹرنيشنل نے ساتھ ہي گيس کے گولوں کے حملوں ميں ہونے والي ہلاکتوں کي تحقيقات کا بھي مطالبہ کيا ہے-
........
/169