ابنا: سعودي پوليس نے منگل کي رات حسين احمد آل شيخ نامي ايک نوجوان کو گرفتار کيا اور اسے زدو کوب کرنے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر ديا - عيني شاہدوں کے مطابق سعودي پوليس نے اسي طرح کئ ديگر نوجوانوں کو بھي گرفتار کرنے کي کوشش کي تاہم انہيں کاميابي حاصل نہيں ہوئي -
سعودي عرب کے مشرقي علاقے ميں سن دو ہزار گيارہ سے عوام کے پر امن مظاہرے شروع ہوئے اور مظاہرين اس ملک ميں مذہبي و معاشي امتيازي سلوک کے خاتمے ، اصلاحات ، آزادي بيان ، سياسي قيديوں کي رہائي اور بحريني مظاہرين کي سرکوبي ميں سعودي عرب کي مداخلت کے خاتمے کے خواہاں ہيں -
نومبر سن دو ہزار گيارہ سے اب تک سعودي سيکورٹي فورس نے کم سے کم سات مظاہرين کو قتل کيا ہے - سعودي حکومت نے گزشتہ برس الاحساء اور القطيف ميں پر امن مظاہروں ميں شرکت کے جرم ميں چار سو نوجوانوں کو حراست ميں ليا تھا جن ميں سے اسي نوجوان اب تک زير حراست ہيں..........
/169