6 فروری 2012 - 20:30

مجلس خبرگان رہبری یاماہرین کی کونسل کےسربراہ آیت اللہ مھدوی کنی نے کہاہے کہ دین اسلام میں عورت نہایت مناسب مقام ومرتبے کی حامل ہے۔

ابنا: آیت اللہ مہدوی کنی نے پیر کےدن تہران میں عفاف وحجاب کی علمبردارخواتین کوخراج تحسین پیش کرنےکےلئےمنعقدہ کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ دین اسلام نےعورت کوزمانہ جاہلیت میں اس کی حیثیت سےبلندکرکے اس کےمناسب مرتبے تک پہنچادیاہے ۔

آیت اللہ مہدوی کنی نے کہاکہ مرد وعورت اگرچہ انسانی حقوق کےلحاظ سے ایک دوسرےکےبرابرہیں لیکن یہ بھی کہناصحیح نہيں ہےکہ وہ ہرلحاظ سےایک جیسے ہیں۔

واضح رہے کہ عفاف حجاب کی علمبردارخواتین کوخراج تحسین پیش کرنےکےلئے پہلاعالمی اجلاس تہران میں پیرکےدن منعقد ہواجس میں بڑی تعداد میں غیرملکی مہمانوں نےبھی شرکت کی۔......... /169