3 فروری 2012 - 20:30

ہزاروں بحريني شہريوں نے دار الحکومت منامہ ميں مظاہرے کرکے ، سيکورٹي فورس کے تشدد کي مذمت کي ہے -

ابنا: يہ مظاہرے ، سيکورٹي فورس کي جانب سے جاري شديد سرکوبي کے باوجود منامہ کے بلاد القديم نامي علاقے ميں انجام پائے - گزشتہ جمعرات کو ايک ‏سن رسيدہ مرد اور ايک عورت ، زہريلے آنسو گيس کے گولوں کي وجہ سے جاں بحق ہو گئے تھے -

مظاہرين نے اسي طرح آل خليفہ حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کيا- در ايں اثنا بحرين ميں حکومت مخالف جماعتوں نے ، عوامي مظاہروں کي وحشيانہ سرکوبي کو روکنے کے لئے منامہ حکومت پر بين الاقوامي دباؤ کي اپيل کي ہے - ان جماعتوں نے اسي طرح حکام پر خود مختار کميشن کي سفارشات کو نظر انداز کرنے کا الزام بھي عائد کيا -

يہ کميشن ، عوام مظاہروں کي سرکوبي کے دوران انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کي تحقيقات کر رہا تھا - بحرين کے اس تحقيقاتي کميشن نے تيئس نومبر دو ہزار گيارہ کو ايک رپورٹ شائع کرکے بتايا تھا کہ منامہ حکومت نے مظاہروں کو دبانے کے لئے تشدد کا استعمال کيا ہے اور قيديوں کو ذہني و جسماني اذيتيں دي ہيں - بحريني عوام نے بارہا اعلان کيا ہے کہ کميشن کي جانب سے انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کے بعد بھي حالات ميں کوئي تبديلي نہيں آئي ہے -

بحرين ميں فروري دو ہزار گيارہ سے شاہي حکومت کے خلاف عوامي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور آل خليفہ حکومت پوري شدت سے مظاہرين کي سرکوبي کر رہي ہے جس کي وجہ سے اب تک دسيوں مظاہرين شہيد اور ہزاروں زخمي ہو چکے ہيں.........

/169