3 فروری 2012 - 20:30

کویت کے پارلیمانی انتخابات کا معرکہ اسلام پسندوں نے جیت لیا حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے 50 رکنی مجلس الامہ (پارلیمنٹ)میں 34نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ابنا: سرکاری نتائج کے مطابق حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کوئی بھی خاتون امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر سکی جبکہ لبرل حلقوں کے امیدواروں کو اسلام پسندوں کے ہاتھوں شکست فاش ہوئی ہے۔ حزب اختلاف کی 34 نشستوں پر 23 اخوان المسلمون اور سلفی جماعت کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔

اسلام پسندوں کے اکثریتی ایوان میں خود کو اپوزیشن کہنے والے لبرل حلقے نئی مجلس الامہ میں صرف 2 نشستوں پر کامیاب ہو سکے ہیں. ........

/169