31 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے وفود نے تین روزہ مذاکرات میں آئندہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ابنا: ایران اور آئي اے ای اے کے مذاکرات گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئے تھے۔ ان مذاکرات میں آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گيا ہے تاہم جگہ کا تعین نہیں کیا گيا۔ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا اعلی رتبہ وفد سیف گاڑد معاہدوں کے شعبے کےسربراہ ہرمان ناکارتس کی سربراہی میں ہفتے کے روز تہران پہنچا تھا۔

ادھر ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہے کہ آئي اے ای اے کے وفد کو تہران آنے کی اجازت دینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران تمام ابہامات دور کرنے کے لئے ایجنسی سے تعاون کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے بھی کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئي اے ای اے کے ماہرین کی مزید میزبانی کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ وہ بھی اس بات پر تیار ہوں۔ ......../169