31 جنوری 2012 - 20:30

صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج پارلیمنٹ میں آئندہ مالی سال کا عام بجٹ پیش کیا ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے پارلیمنٹ میں بجٹ بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ کی رقم پانچ سو دس ہزار ارب تومان یعنی چار سو ارب ڈالر کے برابر ہے۔انہوں نے اس بجٹ کی خصوصیات اور اہم نکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اخراجات میں گذشتہ برس کی نسبت پانچ اعشاریہ چھے فیصد کمی آئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری اداروں میں اصلاحات لا کر، عوام کی طاقت پر بھروسہ کر کے نیزملک کی تمام قوتوں میں ہم آہنگي برقرار کر کے بیس سالہ ترقیاتی پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے اور امتیاز و تعصب کو دورکرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ ادھر پارلیمانی امور میں صدرکے مشیر تاج الدینی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پانچویں ترقیاتی منصوبے کے تناظر میں بنایا گيا ہے۔........

/169