30 جنوری 2012 - 20:30

ایران پاکستان گيس پائپ لائن کے بارے میں آج تہران میں مذاکرات ہونگے۔

ابنا: پاکستان کا وفد اس ملک کے پٹرولیم کے نائب وزیر حامد اصغر کی صدارت میں تہران پہنچنے والا ہے اور ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

یہ مذاکرات دو دنوں تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کے حکام اپنے ملک میں جاری انرجی کے بحران کو دور کرنے کے لئے ایران سے گيس کی خریداری کو ضروری سمجھتےہیں۔

حالیہ دنوں میں پاکستان میں گيس کی کمی کی بناپر عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ گيس کی قلت کی بنا پر اس کے داموں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

 قابل ذکر ہے امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ایران سے گيس پائپ لائن پروجیکٹ پر عمل درامد نہ کرے لیکن پاکستان کی حکومت نے امریکہ کے دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران سےتعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

 امریکہ ہر اس پروجیکٹ کی مخالفت کرتا ہے جس سے ملت اسلامی کو فائدہ پہنچتا ہو، خواہ یہ پروجیکٹ کسی بھی اسلامی ملک میں ہو۔........

/169