ابنا: يمن کے ايک فوجي ذريعے کے حوالے سے فرانس پريس نے رپورٹ دي ہے کہ يمن کے صدارتي گارڈ نے اتوار کے روز، بدعنواني ميں ملوث دو اعلي فوجي افسروں عبدالمالک ارار اور عبداللہ حميہ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے فوجيوں پر فائرنگ کردي جس کے سبب کئي فوجي زخمي ہو گئے-
واضح رہے کہ صدارتي گارڈ کي کمان يمن کے ڈکٹيٹر علي عبداللہ صالح کے بيٹے احمد صالح کے ہاتھ ميں ہے- ادھر فضائيہ کے سيکڑوں اہلکاروں نے بھي يمن کے دارالحکومت صنعا اور تعز شہر ميں مظاہرے کرکے فضائيہ کے کمانڈر محمد صالح احمر کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کيا ـ
.......
/169