29 جنوری 2012 - 20:30

مصر کے دارالحکومت قاہرہ ميں فوجيوں کي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے سيکڑوں افراد پر نامعلوم افراد نے حملہ کر ديا.

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز سيکڑوں لوگوں نے فوجي حکومت مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سرکاري ذرائع ابلاغ کي عمارت کے سامنے مظاہرہ کيا جس کے بعد سادے لباس پہنے ہوئے کچھ افراد نے مظاہرين پر حملہ کر ديا-

جائے وقوعہ سے فائرنگ کي آوازيں بھي سني گئيں تاہم يہ بات واضح نہيں ہو سکي کہ فائرنگ کس نے کي ہے-

واضح رہے کہ اس عمارت کي حفاظت کے ليے پوليس يا فوج کا کوئي بھي اہلکار موجود نہيں تھا- اس وقت مصر ميں فوجي حکومت کے خلاف عوام کے احتجاج ميں شدت آ گئي ہے.......

/169