28 جنوری 2012 - 20:30

ہندوستانی ذرائع ابلاغ نےاعلان کیاہے کہ نئی دہلی ایران کےتیل کی رقم روسی بینکنگ سسٹم کے ذریعے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ابنا: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کےمطابق ایران کےخلاف امریکہ اور یورپ کی ناکام پابندیوں کے باوجود ہندوستان ایران سے تیل خریدنے کے طریقوں کا جائزہ لے رہا ہے کیونکہ ہندوستان کی انرجی کی ضرورتوں کوپورا کرنےکےلئے ایران کا تیل بنیادی عنصر شمار ہوتا ہے اور ایران کےتیل کی رقم کی ادائیگي کا ایک مناسب آپشن روسی بینکنگ سسٹم کااستعمال ہے۔ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہےکہ ایرانی تیل کی قیمت ادا کرنے کے لئے سامنے آنے والی تجاویز میں روپیہ ، جاپانی ین ، سونا اور باہمی معاملات بھی ہیں ۔اس روش کی بنیاد پر ہندوستان ایران کےاقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کرےگا اور اس کےعوض تیل حاصل کرےگا۔........

/169