ابنا: اطلاعات کے مطابق مختلف پارٹیوں کی مذاکرات کمیٹی میں الحوثی تحریک کے نمائندے احمد الرازحی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الحوثی تحریک بنیادی طور سے خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبے کی مخالف ہے اور چونکہ یہ صدارتی انتخابات بھی اسی منصوبے کی بنیاد پر ہورہے ہیں لھذا انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔
احمد الرازحی نے کہا کہ الحوثی تحریک انقلاب اور انقلابی اقدامات کی قائل ہے اور انتخابات کو اس بنیاد سے منحرف کرنے کی اجازت نہیں دے گي۔ یا درہے خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبے کی بنیاد پر یمن میں صدارتی انتخابات وقت سے پہلے کرائے جارہے ہیں اور اپوزیشن پارٹیوں نیز قومی کانگریس پارٹی نے سابق ڈکٹیٹر کے جانشین عبد ربہ کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔
ادھر یمن کے انقلابیوں نے مظاہرے کرکے مطالبہ کیا ہےکہ وہ علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ علی عبداللہ صالح نے یمن پر تینتیس برسوں تک حکومت کی تھی اور اب عوام کی تحریک کے نتیجے میں جب انہیں اقتدار چھوڑنا پڑا ہے خلیج فارس تعاون کونسل نے ایک منصوبہ پیش کرکے ان ہی کی حکومت کو باقی رکھنے کی کوشش کی ہے۔ یمن کے عوام خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز کے مخالف ہیں۔
.........
/169