26 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں رضا کار فورس بسیج کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے ایران کے تیل کا بائيکاٹ ایک موقع ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ایران مزید ترقی کرے گا۔

ابنا: بریگیڈیر محمد رضا نقدی نے تہران میں ایک تقریب میں کہا کہ یورپ کی جانب سے ایران کے تیل کا بائيکاٹ در حقیقت ایران کے مفاد میں اور یورپ کے نقصان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ ملت ایران کو گھٹنے نیٹکنے پر مجبور نہیں کرسکتے اور اپنی معیشت کو تیل کے بغیر چلانا اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک اسٹراٹیجی ہے۔

ادھر سپاہ پاسداران میں تشہیراتی شعبے کے سربراہ جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کے تیل کا بائیکاٹ کسی بھی میدان میں ایران کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔ انہوں نے ان پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ایران پر نفسیاتی دباؤ بڑھانا ہے لیکن ان سے مغرب کو کسی طرح کا فائدہ نہیں ہوگا۔ یاد رہے عالمی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ ایران کے تیل کے بائيکاٹ سے صرف یورپ ہی کو نقصان پہنچے گا۔

........

/169