22 جنوری 2012 - 20:30

یورپ اور امریکہ میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کےنمائندے جواد اژہ ای نے کہاہےکہ گذشتہ برسوں میں عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی حیثیت میں غیرمعمولی فروغ آیاہے۔

ابنا: رہبرانقلاب اسلامی کےنمائندے جواد اژہ ای نے اتوار کی رات ماسکومیں فارسی زبان وادب کےآٹھویں اولمپک مقابلے کےموقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ ایران جو سائنسی ترقی کےلحاظ سےایک پسماندہ ملک شمارہوتاتھا اس وقت عالمی سطح پر چھبیسویں نمبر پرہے۔
یورپ وامریکہ کےطلباء کےامور میں رہبرانقلاب اسلامی کےنمائندے نےسائنسی میدان میں ایران کی پیشرفت کو محنتی ایرانی طلباء کی جدوجہدکانتیجہ قراردیتےہوئےکہاکہ انھوں نےاپنی انتھک کوششوں سےاسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ میں علم ودانش کازرین باب رقم کیاہے.
........ 
/169