ابنا: بحرين کي تحريک الاحرار کے مرکزي جنرل سيکريٹري سعيد الشہابي نے کہا ہے کہ ملک سے شاہي حکومت کے خاتمے کي تحريک جاري رہے گي-انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اصلاح کے قابل نہيں، اور کسي قاعدے قانون کي پابند نہيں ہے-
تحريک الاحرار کے رہنما نے اپنے ملک کے اندروني معاملات ميں سعودي عرب کي کھلي مداخلت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودي حکومت اکثر عرب ملکوں ميں جاري دہشتگردي اور فرقہ وارانہ کشيدگي کي اصل ذمہ دار ہے-
واضح رہے کہ بحرين ميں چودہ فروري دوہزار گيارہ سے سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خلاف عوامي تحريک جاري ہے جس کے دوران سعودي فوجيوں اور بحريني سيکورٹي اہلکاروں کے تشدد کے نتيجے ميں اب تک سيکڑوں افراد شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں-
بحرين کے عوام شاہي حکومت کے خاتمے اور اکثريتي رائے پر استوار جمہوري حکومت کا مطالبہ کررہے ہيں -...............
/169