17 جنوری 2012 - 20:30

عراق کے وزیراعظم نے عراق کےاندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر ترکی کو خبـر دار کیا ہے اور اسرائیل کو علاقہ میں فتنہ کا اصلی سبب قراردیا ہے۔

ابنا: الانتقاد ویب سائٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے عراق کےاندرونی  معاملات میں مداخلت کرنے پر ترکی کو خبـر دار کیا ہے اور اسرائیل کو علاقہ میں فتنہ کا اصلی سبب قراردیا ہے۔ مالکی نے کہا کہ جو ملک دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت کرے اس اپنے ملک میں مداخلت کی توقع رکھنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں کسی کی بھی مداخلت مردود اور ناقابل قبول ہے انھوں نے کہا کہ علاقہ میں مذہبی اور قبائلی جنگ سے اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110