ابنا: عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے دوشنبے کے روز ، ترک وزير اعظم رجب طيب اردوغان کے بيان پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک عراق کے داخلي امور ميں مداخلت کرتے ہيں انہيں خود ديگر ملکوں کي طرف سے اپنے داخلي امور ميں مداخلت کے لئے تيار رہنا چاہئے -
عراقي وزير اعظم نے کہا ہے کہ کسي بھي ملک کي جانب سے عراق کے داخلي امور ميں مداخلت يا اظہار خيال نا قابل قبول ہے اور اگر کوئي ايسا کرتا ہے تو اسے يہ جان لينا چاہئے کہ ہميں بھي اس کے داخلي امور ميں مداخلت کرنے کا حق ہو جائے گا -
عراقي وزير اعظم نے ملک ميں قبائلي جنگ شروع کرنے کے لئے کچھ فريقوں کي کاوشوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کي آگ بھڑکانے سے صيہوني حکومت کو فائدہ پہنچے گا - ياد رہے ترکي کے وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے ، عراق ميں سياسي بحران پر تشويش ظاہر کي ہے........
/169