ابنا: زاکوتی پارک سے رکاوٹیں ہٹائےجانے کےبعد مظاہرین نے اس پارک میں داخل ہونا شروع کیا۔ پولیس نے تین مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔یاد رہے پولیس نے اس پارک میں رکاوٹیں لگائي تھیں جس کےبعد عدالت نے انہیں ہٹانے کاحکم دیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھنے کےلئے خیمے بھی لگائیں گے۔یاد رہے امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف تحریک نیویارک کی وال اسٹریٹ سے شروع ہوئي تھی اور اب امریکہ کے تمام شہروں بلکہ یورپ اور دیگر ملکوں میں بھی پھیل چکی ہے۔ امریکی پولیس نے وال اسٹریٹ تحریک کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ امریکی پولیس سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کرنے والوں سے بڑے وحشیانہ طریقے سے پیش آرہی ہے۔.........
/169