12 جنوری 2012 - 20:30

ہزاروں کي تعداد ميں يمني شہريوں نے ايک بار پھر دارلحکومت صنعا ميں مظاہرے کئے اور ملک کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا دينے کے فيصلے کي مخالفت کي ہے-

ابنا: صنعا ميں ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگ عبداللہ صالح اور اسکے ساتھيوں پر مقدمہ چلا‏ئے جانے اور قرار واقعي سزا دينے کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرين کا کہنا تھا کہ ڈکٹيٹر کو عدالتي کاروائي سے استثنا دينے کا سوال ہي پيدا نہيں ہوتا اور عوام نے خليج فارس تعاون کونسل کے اس فيصلے کو مسترد کرديا ہے- تعز، حديدہ، اور اب سے ايسي مظاہروں کي خبريں موصول ہوئي ہیں۔

.......

/169