ابنا: ران پال نے کہا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ امریکی عوام کو غلط اطلاعات دے رہے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنی انتخابی تقریر میں ایران کے خلاف امریکہ کے پروپگينڈوں کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ ایران کے بارے میں یہ رپورٹیں غلط ہیں کہ وہ آبنائے ہرمز بند کرنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے خلاف جنگ لڑنے کی توانائي نہیں رکھتا اور واشنگٹن کو چاہیے کہ سفارتکاری سے ایران کے ساتھ مسائل حل کرے۔ ران پال نے عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگي کی جھوٹی رپورٹوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ عراق پر حملہ کرنے کےلئے امریکہ کے پاس کوئي جواز نہیں تھا۔........ /169