ابنا: فلسطيني انفارميشن سينٹر کے مطابق تيونس پہنچنے پر اسماعيل ہنيہ کا اعلي سرکاري عہديداروں نے استقبال کيا-
اس رپورٹ کے مطابق تيونس کي حکمراں النہضہ پارٹي کے ميڈيا انچارج عبداللہ زواري نے بتايا ہے کہ وزير اعظم اسماعيل ہنيہ اپنے دو روزہ دورے ميں تيونس کے صدر اور پارليمنٹ کے اسپيکر سميت ملک کے اعلي سرکاري عہديداروں سے ملاقات اور غزہ کے محاصرے سميت مسئلہ فلسطين سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خيال کريں گے-
فلسطين کي منتخب حکومت کے خارجہ امور اور منصوبہ بندي کے وزير محمد عوض نے بتايا ہےکہ وزير اعظم اسماعيل ہنيہ تيونس کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد غزہ واپس ہوجائيں گے اور پھر اپنے غير ملکي دورے کے دوسرے مرحلے ميں قطر اور خليج فارس کے چند ديگر ملکوں کا سفر کريں گے -
قابل ذکر ہے کہ فلسطيني وزيراعظم اسماعيل ہنيہ نے اپنے پہلے غير ملکي دورے کا آغاز مصر سے کيا - مصر کے بعد وہ سوڈان گئے وہاں سے ترکي اور ترکي سے جمعرات کو تيونس پہنچے ہيں. ........
/169