3 جنوری 2012 - 20:30

عراق سے ملنے والي خبروں کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے عراقي بيداري کونسل کے ايک کمانڈر اور اسکي بيوي کو گولياں مار کر قتل کرديا ہے-

ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق فائرنگ کا يہ واقعہ دارالحکومت بغداد کے الغرير نامي علاقے ميں پيش آيا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بيداري کونسل کے کمانڈر شاکر الحمداني کے گھر پر حملہ کرکے انہيں اور انکي بيوي کو خود کار ہتھياروں سے نشانہ بنايا-

دوسري جانب شمال مشرقي صوبے ديالہ کے شہر بعقوبہ ميں ہونے والے بم دھماکوں ميں تين افراد ہلاک اور بارہ زخمي ہوگئے ہيں- پوليس نے مرنے والوں کي تعداد ميں اضافے کا خدشہ ظاہرکيا ہے ........

/169