3 جنوری 2012 - 20:30

بحرين ميں دارالحکومت منامہ کے قريب واقع ايک علاقے ميں سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر حملہ کيا جس ميں چھے افراد زخمي ہو گئےـ

ابنا: عيني شاہدين کے مطابق آل خليفہ حکومت کے اہلکاروں نے دير کے علاقے ميں مظاہرين کو اپني بربريت کا نشانہ بناياـ

پير کے روز بھي بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے شہر سترہ ميں سوگوار مظاہرين پر اس وقت حملہ کر ديا تھا جب وہ پوليس کے ہاتھوں شہيد ہو جانے والے ايک بچے کي تشييع جنازہ کے لئے جمع تھےـ

سيکورٹي اہلکاروں نے آنسو گيس اور آہني چھڑوں کا استعمال کياـ پندرہ سالہ سيد ہاشم سعيد اتوار کو سر ميں گولي لگنے سے شہيد ہو گيا تھاـ

چودہ فروري سے بحرين ميں شاہي حکومت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں اور عوام آل خليفہ حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہيں ـ چودہ مارچ کو سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنے فوجي بحرين بھيجے اور آل خليفہ حکومت نے غير ملکي فوجيوں کي مدد سے مظاہرين کو کچل دينے کي کوشش کي جس ميں اسے کاميابي نہيں ملي ـ

انساني حقوق کے آزاد کميشن نے تيئيس نومبر کو اپني تحقيقاتي رپورٹ ميں کہا ہے کہ فوجيوں نے مظاہروں کو کچلنے کے لئے حد سے زيادہ طاقت کا استعمال کيا ہے اور انساني حقوق کو پامال کيا ہےـ.......

/169