3 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی فوجی مشقوں ولایت نوے میں شریک یونٹوں نے ایران کے ساحلوں اور آزاد پانیوں میں پریڈ کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مشترکہ کمانڈ کے سربراہ بریگیڈیر جنرل سید حسن فیروزآبادی اور فوج کے سربراہ بریگيڈیر عطاء اللہ صالحی نے اس پریڈ کا معائنہ کیا۔

اس پریڈ میں جماران تباہ کن بحری جہاز نے بحریہ کے دیگر یونٹوں کی قیادت کی۔ بحریہ کے جنگي طیاروں اور ہیلی کاپٹروں، فضائي اور سمندری دستوں اور بحریہ کے فضائي کمانڈوز نیز رسد پہنچانے والے جہازوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی عظیم فوجی مشقیں جو چوبیس دسمبر سے شروع ہوئي تھیں آج صبح اختتام پذیر ہوگئيں۔ یہ فوجی مشقیں خلیج فارس بحیرۂ عمان اور بحر ہند کے شمالی علاقوں میں انجام دی گئيں۔....... /169