3 جنوری 2012 - 20:30

امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں ایک مسجد اور مندرسمیت چار مقامات پر حملے ہوئے ہیں۔یہ حملے نیویارک میں تارکین وطن کے سب سے بڑے علاقے کوئنز میں ہوئے جہاں اکثیریت جنوبی ایشائی، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ سے آئے ہوئے باشندوں کی ہے۔

ابنا: علاقے میں موجود شیعہ مسلمانوں کی مسجد اور بڑے مرکز الخوئی سینٹر کے سربراہ اور خطیب مولانا السہلانی نے صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے بتایا ہے کہ اتوار کی رات الخوئی سینٹر کے صدر دروازے پر نا معلوم افراد نے آگ لگانے والی دھماکیدار بوتل پھینکی ہے جس سے مرکز کے دروازے میں آگ لگ گئی اور اسے نقصان پہنچا۔مولانا السہلانی کا کہنا تھا اتوار کی شب عشاء کی نماز کے بعد مرکز پر حملے کے وقت اسّی کے قریب نمازی مسجد کے عمارت کے تہہ خانے میں موجود تھے لیکن واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نیویارک میں کوئنز کے علاقے جمیکا میں واقع الخوئی سینٹر کو شیعہ مسلمانوں کے مرکز کے طور پر اہم حّیثیت حاصل ہے اور یہ عالمی شہرت یافتہ ادارہ ہے جسے امریکی عراقیوں نے قائم کیا تھا۔دوسرا حملہ اتوار کی شب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے کے قریب اسی کوئنز کے علاقے میں مشہور ہندو مندر پر ہوا۔ نامعلوم افراد نے وہاں بھی ایک بوتل بم پھینکا جس سے مندر کے دروازے اور کچھ حصّوں کو نقصان پہنچا۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ سے قریبی نجی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔اطلاعات کےمطابق ابھی تک اس سلسلےمیں کسی شخص کوگرفتارنہيں کیاگیاہے۔........ /169